counter easy hit

کراچی : جمشید کوارٹر کے اطراف میں سرچ آپریشن، 35 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) جمشید کوارٹرز کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

کارروائی کے نتیجے میں گینگ وار کے کارندوں سمیت 35 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔