counter easy hit

آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، سندھ کابینہ میں وزارتوں پر ردوبدل متوقع

Asif Zardari and Qaim Ali Shah

Asif Zardari and Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری آج کل پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ ہائوس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سندھ کی تنظیم نو کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا۔ انہوں نے سندھ کابینہ کی مختلف وزارتوں میں ردوبدل پر بھی بات کی۔

ذراِئع کے مطابق امکان ہے کہ سندھ کی کابینہ میں آئندہ چند دنوں میں تبدیلیاں کر دی جائیں گی۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔