counter easy hit

کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

لندن: عالمی فہرست میں ٹوکیو پہلے، سنگاپور دوسرے، ممبئی 45 ویں، لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، جبکہ پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں نمبر پر رہا۔

Karachi is included in 60 most saved cities of the worldعالمی جریدے  دی اکانومسٹ  نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر ہے۔ جریدہ کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی، نتیجتاً ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کیساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا، سنگاپور 89.64 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کیساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 62.34 پوائنٹس کیساتھ 43 ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کیساتھ 45 ویں جبکہ واحد پاکستانی شہر کراچی38.77 پوائنٹس کیساتھ 60 ویں نمبر پر رہا، میانمار کا دارالحکومت ینگون 59 ویں اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 58 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا تھا اگرچہ کراچی کو سب سے آخری نمبر پر رکھنے کی مختلف وجوہات ہیں تاہم سب سے بڑی وجہ سکیورٹی خطرات ہیں کیونکہ وہاں سب سے زیادہ اور خطرناک دہشتگرد حملے ہوئے۔