counter easy hit

کراچی:گلشن اقبال مسکن چورنگی کے ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکا

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا۔

تاہم سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے دھماکا پہنچ گئیں۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔