counter easy hit

کراچی : گلستان جوہر میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 17 مشتبہ افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔