counter easy hit

نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی: رابطہ کمیٹی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس میں کہا نائن زیرو سے مالی اور باورچی تک کو گرفتار کر لیا گیا۔ کہا گیا چند لوگوں کیلئے کارروائی کی گئی لیکن 120 افراد کو گرفتار کر لیا۔

الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا جو نہ سیاسی شخصیت ہیں اور نہ ہی متحدہ سے کوئی تعلق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا نائن زیرو پر چھاپے میں اختیارات سے تجاوز کیا گیا۔

چھاپے کے دوران انسانی حقوق کی خاف ورزی کی گئی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا نائن زیرو میں حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بیریئرز لگائے گئے تھے۔

نائن زیرو کی سیکورٹی کیلئے باقاعدہ اسلحہ جاری کرایا گیا تھا۔ حیدر عباس رضوی کہتے ہیں نائن زیرو نو گو ایریا نہیں۔ وقاص شاہ کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہیئے۔