counter easy hit

کراچی : گلبائی گودام میں لگی آگ پر 25 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Karachi: Gulbai

Karachi: Gulbai

گذشتہ روز کراچی میں گلبائی سمیت تین مقامات پر آگ لگی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ، لوڈشیڈنگ اورپانی کی کمی سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا
کراچی (یس اُردو) کراچی میں گلبائی کے ٹائر گودام میں لگی آگ پر 25 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آتشزگی سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔خوفناک آگ گلبائی کے ٹائر کے گودام میں گذشتہ روز دن گیارہ بجے لگی جس نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا، آگ اتنی شدید تھی کہ دھوئیں کے کالے بادل آسمان کو چھونے لگے ۔ فائر بریگیڈ متعلقہ اداروں نے کام شروع کیا مگرتمام کوششیں بے کار ثابت ہوئیں ۔مالی نقصان پر مالکان روتے رہے تو دوسری طرف حکام سوتے رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹائروں کا گودام راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔گذشتہ روز کراچی میں گلبائی سمیت تین مقامات پر آگ لگی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی