counter easy hit

امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد فنکار خوفزدہ، سیکیورٹی کا مطالبہ

called security

called security

کراچی میں امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد فنکار خوفزدہ ہو گئے۔ زیبا بختیار، ماریہ واسطی، فیصل قریشی، فخر عالم اور دیگر ڈیفنس تھانے پہنچ گئے۔ پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی: (یس اُردو) امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد فنکار برادری خوفزدہ ہو گئی۔ میرا، زیبا بختیار، ماریہ واسطی، فیصل قریشی اور فخرعالم سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد کراچی ڈیفنس تھانے پہنچ گئی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ساٹھ سے زائد فنکاروں نے اپنے دستخط سے سیکیورٹی کیلئے درخواست جمع کرائی۔ فخر عالم نےانکشاف کیا کہ تمام فنکاروں کو سیکورٹی تھریٹس ہیں۔ حکمران اپنی سیکیورٹی کے ساتھ عوام کی سیکیورٹی کی بھی فکر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو بے شک انہیں سنسر بورڈ سے ہٹا دیا جائے۔ اداکارہ میرا اور دیگر نے بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔