counter easy hit

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل

Firing

Firing

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے کارکن سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو افراد آکر رکے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا

تاہم وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تاحال دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاؤن میں اسلام چوک کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے اختر حسین کو قتل جبکہ ان کے بیٹے اطہر حسین کو زخمی کردیا، ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق دونوں افراد ان کے کارکن تھے۔لیاری میں غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔