counter easy hit

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Peshawar

Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) پشاور دیر، سوات اور خیبرپختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی شب نو بج کر 56 منٹ پر زلزلہ آیا۔

جس کے جھٹکے پشاور، دیر، سوات اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔