counter easy hit

کراچی: ڈینگی سے 13 افراد مزید متاثر، تعداد 43 ہو گئی

شہر میں ڈینگی وائرس کے مذید 13کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 43ہو گئی ہے۔

Karachi: Dengue affects 13 more people, the number rises to 43

Karachi: Dengue affects 13 more people, the number rises to 43

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15سے 21جنوری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے 13مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 7افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 6مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں5، ضلع شرقی میں 4، ضلع غربی میں2، ضلع وسطی میں 1اور ضلع کورنگی میں بھی ڈینگی سے 1کیس رپورٹ ہوا، جبکہ ضلع ملیر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50ہوگئی ہے، جن میں 43مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائرس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website