
نارووال :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کو مستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نےک ہا کہ بلدیاتی نظام جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے ، دہشت گردی کے خاتمے اورمعیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اوراس کے نتائج بتدریج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے نئی امید دی ہے

