counter easy hit

کراچی میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے رینجرز کی دی گئی مہلت ختم

No Go Areas

No Go Areas

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز کی جانب سے شہر میں سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے بیریئر اور رکاوٹیں ہٹانے کی مہلت ختم ہو گئی۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ شہر میں سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے بیریئرز اور رکاوٹیں 72 گھنٹوں میں رضاکارانہ طور پر ہٹالی جائیں۔

بصورت دیگر ان رکاوٹوں کے خلاف رینجرز کی جانب سےبلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

تاہم اب رینجرز کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے بیریئرز اور رکاوٹیں تاحال موجود ہیں۔