counter easy hit

جوڈیشل کمیشن کا قیام، وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کے چیمبر میں ہو گا۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم پارلیمانی رہنماؤں سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مشاورت کریں گے۔