counter easy hit

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (یس ڈیسک)سولجر بازار کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ تاہم مارے گئے شخص کی ابھی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ جبکہ جام صادق پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواہے اور ایک ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ نیوٹاؤن کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کی ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔