counter easy hit

اسلام آباد: رینجرز موبائل اور گاڑی کی ٹکر، ڈرائیور جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

Rangers

Rangers

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں اسپورٹس کمپلکس کے قریب تیز رفتار کار رینجرز کی موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک کار کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ آب پارہ میں کشمیر ہائی وے پر ایک سلور کلر کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر رینجرز کی موبائل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ موبائل میں سوار 4 اہلکار زخمی ہو گئے

جاں بحق شخص کی شناخت زائد الہٰی کے نام سے ہوئی اور وہ سیکٹر ایف سیون کا رہائشی ہے،زخمی ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک لانس نائیک محمد ریاض اور سپاہی محمد جمیل، محمد سہیل اور علاؤالدین شامل ہیں، زخمیوں کو پمز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔