counter easy hit

کراچی : ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (یس ڈیسک) پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین کی پر اسرار موت واقع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر خواتین اپنے اہلخانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھی، ایک خاتون کو لاہور جبکہ دوسری کو پشاور جانا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفی خواتین کی طبیعت رات کو اچانک خراب ہو گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت زہریلی خوراک کھانے سے ہوئی۔حکام نے خواتین کی موت کی تصدیق کردی ہے اور ترجمان پی آئی اے کے مطابق خواتین کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ، جس کے ہی کچھ کہا جاسکے گا۔