counter easy hit

جائلز کلارک ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان لائینگے، شہریار

جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہر کے دورہ لاہور کے بعد کئی ملکوں نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر جبکہ جائیلز کلارک نے موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون لانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Giles clarke bring Pakistan World XI team, Sheryar

Giles clarke bring Pakistan World XI team, Sheryar

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی جانب پیش رفت ہے لیکن انٹرنیشنل ٹیمیں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے راتوں رات نہیں آئیں گی۔ پیر کو مسقط کے شہر عمان سے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے شہر یار خان نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران جائلز کلارک نے اپنی رپورٹ پیش کی جس سے پاکستان کرکٹ کی کوشش کو تقویت ملی ہے۔ وہ کامن ویلتھ ٹیم کے بجائے ورلڈ الیون پاکستان لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دورo پاکستان کی مثبت رپورٹ دی اور کہتے ہیں کہ میری اور سبحان احمد کی جائلز کلارک سمیت ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے بات ہوئی ہے۔ ہم نے آئی سی سی کو بریف کیا کہ پاکستان میں لاہور، کراچی اور ملتان میں اکیڈمیاں تیار ہیں، جہاں ٹیموں کی رہائش کا انتظام ہے۔ رکن ملک اپنی، اے، انڈر19، خواتین اور اکیڈمیز کی ٹیموں کو پاکستان بھیجیں۔ آئر لینڈ، افغانستان، نیپال کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ہم اپنی ٹیمیں بھیجنے کو تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو سال پہلے اپنی خواتین ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔ اب بنگلہ یش کی اکیڈمی ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے ششانک منوہر اور ڈیو رچرڈسن کو بھی دعوت دی ہے۔ کئی ملکوں نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو فائنل کے لئے بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ زمبابوے بورڈ کے حکام فائنل دیکھنے لاہور آرہے ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ جائیلز کلارک موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کی ورلڈ الیون پاکستان لارہے ہیں، جس میں سابق کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ ورلڈ الیون میں کون کون ہوگا اس کے کھلاڑی کب آئیں گے اور کہاں میچ کھیلیں گے اس بارے میں معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ شہر یار خان نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کہا ہے کہ وہ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ کی میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو دیں گے۔ ایک ڈائریکٹر کے دورے کے بعد سارے آپشن کھلے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website