counter easy hit

کراچی: عدالت میں دستی بم پھٹ گیا ، 2 افراد زخمی

Karachi, a bomb

Karachi, a bomb

دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا
کراچی (یس اُردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی میں مقدمے کی سماعت کے دوران دستی بم پھٹنے سے ایک عدالتی اہلکار اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ، دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین میں مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مال مقدمہ کے طور پر دستی بم عدالت میں پیش کیا گیا ، کلاکوٹ تھانے کا اہلکار بیان ریکارڈ کرا رہا تھا کہ اچانک دستی بم پھٹ گیا جس سے پولیس اہلکار اور عدالتی اہلکار شعیب زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ دھماکے کے بعد تمام ججز ایک چیمبر میں اکھٹے ہو گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے نااہلی برتنے پر پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی