counter easy hit

کراچی: جذبہ خیر سگالی کے تحت 87 بھارتی ماہی گیر رہا

Karachi: 87 Indian

Karachi: 87 Indian

کراچی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جذ بہ خیر سگالی کے تحت 87 بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے رہا کر دیا گیا ۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ کے راستے بھارت بھیجا جائیگا ۔
لانڈھی جیل سے 87بھارتی ماہی گیروں کو جذ بہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ راجہ ممتاز کے مطابق ماہی گیر کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے براستہ واہگہ انہیں بھارت بھیج دیا جائے گا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں نے اپنی آزادی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال اب تک 174 بھارتی ماہی گیروں کو جذ بہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جاچکا ہے۔