counter easy hit

پشاور کے مختلف علاقوں سے 52مشتبہ افراد زیر حراست

52 suspects arrested

52 suspects arrested

پشاور۔۔۔پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 9 افغان باشندوں سمیت 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن سربند اور شیرو جھنگی کے علاقہ میں کیاگیا۔ اس دوران 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن میں 9 افغان باشدے بھی شامل ہیں۔ مشتبہ افرادکے قبضے سے 2 پستول، 2رائفلزاور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 200سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔