کراچی کے علاقے سرسید ٹاون سے پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Karachi: 2 suspects arrested from Sir Syed Town, 2 injured in firing
ایس ایس پی انوسٹی گیشن سینٹرل سمیع اللہ سومرو کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرسیدٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان سنی عرف دیوانہ اور فیضان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان پولیس کو 3مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب صدر ریگل چوک اور شادمان ٹاون نمبر 2پر ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے تھے۔








