قومی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان کو پی ایس ایل سے کرپشن کے الزام پر معطل کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں شائقین کرکٹ اور محلہ داروں نے شرجیل خان کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

Hyderabad cricket fans demonstrate in favor of Sharjeel Khan
شرجیل خان کو پی ایس ایل سے کرپشن کے الزامات پر باہر کئے جانے کی اطلاع کے بعد لطیف آباد نمبر پانچ میں شرجیل خان کے گھر کے باہر شائقین کرکٹ اور شرجیل خان کے محلہ دار جمع ہو گئے۔ انہوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے شرجیل خان زندہ باد اور شرجیل خان بے قصور کے نعرے لگائے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کے ساتھ سازش کی گئی ہے اس حوالے سے غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔








