counter easy hit

کراچی میں 2 افراد پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی وڈیو

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلستان جوہر بلاک ون میں دو افراد اپنے گھر میں داخل ہوتے ہیں، اس دوران وہاں منتظر دو موٹر سائیکل سوار ان پر فائرنگ کردیتے ہیں۔

فائرنگ سے ایک شخص عباد زخمی ہوا۔ زخمی ہونے کے باوجود عباد نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔ اسپتال میں زیر علاج عباد کا کہنا ہے اسے قبضہ مافیا کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔