counter easy hit

لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء

Jinnah Hospital

Jinnah Hospital

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے جناح اسپتال سے ایک خاتون نومولود بچہ اٹھا کر رفوچکر ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ نومولود بچے کے اہل خانہ کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی عامر نے منگل کی صبح اپنی اہلیہ کو جناح اسپتال میں داخل کرایا،

ساڑھے تین بجے ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، شام کو بچے کی نانی بچے کو لے کر وارڈ سے باہر آئی تو ایک نقاب پوش نامعلوم خاتون نے باتوں باتوں میں بچے کو اپنی گود میں لیا اور بعد میں دوسری خاتون کو پکڑا دیا جو اسے لے کر غائب ہو گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نقاب پوش تھی اس لیے تفتیش میں دشورای پیش آرہی ہے۔