counter easy hit

کراچی: خاندانی تنازع پر 2 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

Karachi: 2 people become the victim of family conflict

Karachi: 2 people become the victim of family conflict

کراچی میں بھائی نے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی:  بلدیہ اتحاد ٹاون میں محمد جان نامی شخص نے اپنے بھائی زمان اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد زمان اور محمد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ناہید کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب کلفٹن اور ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے دوران دوملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website