counter easy hit

پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بار بار بدنظمی، خواتین میں ہاتھا پائی

Frequent disruptions in the Parade Ground rally, brawl women

Frequent disruptions in the Parade Ground rally, brawl women

تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بھی بدنظمی دیکھنے کو ملی، خواتین کی ہاتھاپائی ہوئی، ایک دوسرے پر تھپڑ برسا دیئے، سٹیج پر چڑھنے کیلئے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

اسلام آباد:  مخالف ٹیم سے لڑنے کا عزم لے کر گھر سے نکلنے والے کھلاڑی ایک بار پھر آپس میں ہی لڑ پڑے۔ جلسے میں نظم و ضبط کی گاڑی آج بھی پٹڑی سے اتر گئی۔ کبھی سٹیج پر چڑھنے کیلئے کھینچا تانی تو کبھی کوئی اور من مانی باربار دیکھنے کو ملی۔سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کپتان کو بھی جلال آ گیا اور سکیورٹی گارڈ کے گال پر تھپڑ جڑ دیا۔ دوسری جانب، خواتین کے پنڈال میں بھی اچانک ہلچل مچ گئی۔ کسی بات پر تو تو میں میں ہو گئی اور پھر بات مار دھاڑ تک جا پہنچی۔ خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ ایک نے تھپڑ مارا تو دوسری نے نیچے گرا لیا اور گتھم گتھا ہو گئیں۔ مرد آئے تو انہوں نے ان سے بھی دو دو ہاتھ کر ڈالے۔ سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں دھکم پیل ہوئی، کئی کھلاڑی آپس میں الجھے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website