counter easy hit

کراچی: ہول سیل سطح پر دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ

Karachi: 10 increase

Karachi: 10 increase

دال چنا 10 روپے اضافے سے 105 روپے ، دال مصور 5 روپے اضافے سے 125 روپے جبکہ دال ماش 245 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی میں ہول سیل سطح پر مختلف اقسام کی دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔
ہول سیل سطح پر دالیں 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہو چکی ہیں ۔ دال چنا 10 روپے اضافے سے 105 روپے ، دال مصور 5 روپے اضافے سے 125 روپے جبکہ دال ماش 245 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کا کہنا ہے کہ ملک میں دال چنا کی کھپت ساڑھے 6 لاکھ ٹن ہے جب کے مقامی سطح پر اسکی پیداوار ڈھائی لاکھ ٹن کم ہوئی جس کے باعث طلب کو پورا کرنے لئے درآمدی دال پرانحصار کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتیں بڑھ جانے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔