counter easy hit

واٹس ایپ صارفین کے پیغامات محفوظ

WhatsApp users

WhatsApp users

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے بعد میسج بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی
لاہور (یس اُردو) واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کے لیے پیغامات کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ ہی اقدامات کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے اب صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بعد میسج بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی ۔
اس کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ صارفین دوسرے صارفین تک میسجز، ویڈیوز، تصاویر، کالز جو بھی شیئر کریں گے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور کوئی دوسرا ان تک رسائی حاصل نہیں کر پائے گا ۔ حتی کہ واٹس ایپ خود بھی ان سب کو نہیں دیکھ پائے گا ۔ایسے صارفین جو واٹس ایپ کا متعارف کروایا گیا ورژن استعمال کر رہے ہوں گے ان کی دوسرے صارفین کے ساتھ کی گئی گفتگو انکرپٹڈ ہو گی ۔واٹس ایپ کی طرف سے انکرپشن کا فیچر کئی سال پہلے متعارف کروایا گیا تھا ، تاہم اب اسے صارفین کے لیے فعال کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے انکرپشن کا فیچر اس وقت متعارف کروایا گیا جب امریکی حکام کی جانب سے اس فیچر کو ناپسند کیا جا رہا ہے ۔ امریکی ادارے ایف بی آئی نے ایپل کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث شخص کے آئی فون کو کو کھولنے میں مدد دے لیکن ایپل نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔آج کے دور میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے، لوگ اسے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں ، واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بعد محفوظ رابطے کی راہ بحال ہو گئی ہے ۔