counter easy hit

کوئٹہ اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ: کوئٹہ اور نوشکی کے گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

Earthquake shock in Quetta and around, intensity 4.2 recordزلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے نوشکی تک محسوس کیے گئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 95 کلو میٹر دور شمال مغرب میں پاک افغان بارڈر کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔