counter easy hit

کالا باغ ڈیم ضروت بن چکا، سیاست نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین پاکستان عوامی لیگ

کالا باغ ڈیم ضروت بن چکا، سیاست نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین پاکستان عوامی لیگ

Kalabagh Dam became Zerout, politics should not be, Chairman Pakistan Awami Leagueچھوٹے ڈیموں کا قیام سب سے اھم ترجیح ھے ،چوہدری ناصر محمود راولپنڈی: (پ.ر) پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہا ھے کہ پاکستان میں پانی کے بحران کو حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،کالا باغ ڈیم ضروت بن چکا ھے جس پر سیاست نہیں ہونی چاہے، پاکستان عوامی لیگ کے منشور میں پانی کے لئے چھوٹے ڈیموں کا قیام سب سے اھم ترجیح ھے راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک اور دیگر سے گفتگو کرتے ہووے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہاعوام پہلے ہی بیروزگاری ، مہنگائی ، اور گیس وبجلی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے پریشان ھیں اور اب پینے کے پانی کا مسلہ شدت اختیار کرگیا چوہدری ناصرمحمود نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ نے بیروزگاری کے ایشو پر تفصیلی ریسرچ کے بعد ایک جامع معاشی پلان اپنے منشور میں شامل کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں چین کی طرز پر وزارت صنعت، بینکنگ سسٹم، گھریلو انڈسٹری اور بڑی صنعتوں کے مشترکہ آپریشن کا ایک جامع معاشی پروگرام دیا گیا ہے ، اس منصوبے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ھے راولپنڈی کی عوام آزماۓ ھوے سیاستدانوں کو مسترد کرتے ہووے باشعور قیادت کو منتخب کریں