counter easy hit

کاشانہ ہوم کی کائنات کی پراسرار ہلاکت ۔۔۔۔۔ بدقسمت لڑکی ایسے کن رازوں سے واقف تھی جن کے افشا ہونے کے ڈر سے اسے مار دیا گیا ؟ حیران کن انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ کے اہم راز جاننے والی لڑکی اقرا کائنات پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع کاشانہ مرکز میں پرورش پانے والی لڑکی اقرا کائنات کی اچانک موت نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

حکومت کا بُرا وقت شروع !! پی ٹی آئی سے ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا

 

پولیس کا کہنا ہے اقرا کو باغبانپورہ پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں ایدھی سنٹر میں جمع کرایا تھا اور اس وقت اقرا کائنات نے تیزا ب پیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق اقرا کائنات 6 فروری کو پراسرار طور پر سنٹر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی ۔سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ اقرا کو کاشانہ سکینڈل کے 2ماہ بعد گھر سے اٹھایا گیا اور 16دسمبر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجا گیا، اقرا کو چائلڈ پروٹیکشن بھجوانے سے ایک دن قبل ڈیٹا ڈیلیٹ کرایا گیا تھا ۔افشاں لطیف کے بقول اقرا کائنات بچپن سے ہی فلاحی اداروں میں پرورش پا رہی تھی، اقرا 2015 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے دارالامان منتقل کی گئی اور اسے 2016 میں کاشانہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا میں نے خود اقرا کائنات کی عابد نامی شخص سے شادی کرائی، اقرا کی اچانک ہلاکت شبہات پیدا کر رہی ہے کیونکہ وہ واحد لڑکی تھی جو فلاحی اداروں کے راز جانتی تھی۔ افشاں لطیف نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا اقرا کائنات کے کیس کی انکوائری کی جائے ۔پولیس کے مطابق ایک مرتبہ پھر طبیعت خراب ہونے پر کائنات کو 4 فروری کو گنگا رام ہسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد اسے واپس ایدھی سینٹر ٹاﺅن شپ بھجوا دیا گیا جہاں وہ پانچ فروری کو انتقال کر گئی۔پولیس کے مطابق کائنات گنگا رام ہسپتال سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھی گئی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق کائنات کو داخل نہیں کیا گیا اور دروازے سے ہی سروسز ہسپتال بھجوا دیا گیا جہاں سے وہ ایدھی سینٹر واپس چلی گئی۔پولیس کے مطابق کائنات کے شوہر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

بریکنگ نیوز: ٹرمپ کی موت ۔۔۔۔۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

KAINAT, WITNEES, OF, LAHORE, KASHANA, SCANDAL, DIED, IN, EDHI, HOME

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website