کابل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن کے مرکز پر خودکش بم حملے میں کم از کم 52 افرادجاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔دھماکا کابل شہر کے مغربی حصے کے علاقے دشتِ برخی میں واقع ایک رجسٹریشن سینٹر پر ہوا۔ دوسری جانب بغلان صوبے میں الیکشن مرکز کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد الیکشن مرکز کی عمارت کے داخلی دروازے پر کھڑے انتظار کر رہے تھے۔افغان وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے مطابق حملے مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔شدت پسند تنظیم داعش نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کابل پولیس کے سربراہ عبدالرحمان رحیمی نے مقامی تولو نیوز ٹیلی وژن کو بتایا کہ یہ بم دھماکا بظاہر ایک خودکش حملہ آور نے کیا۔داعش کی حامی نیوز ایجنسی عماق کے مطابق مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک خودکش بمبار نے الیکشن مرکز کی عمارت کو









