yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں

    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

MH Kazmi December 19, 2016 1 min read
Justice (R) Javed Iqbal scene demand on the Abbottabad Commission report
Share this:
Justice (R) Javed Iqbal scene demand on the Abbottabad Commission report
Justice (R) Javed Iqbal scene demand on the Abbottabad Commission report

 اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہو گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پر 6 ماہ کام کیا اور اس میں تمام ذمہ داروں کا تعین کر لیا تھا لیکن اس وقت کے آرمی چیف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی تھیں اگر ان پر عمل درآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے اور نئے ادارے بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہوگی، کمیشن کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتا لیکن اسے منظر عام پر لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں تھے یا نہیں، میں نے کہا کہ اگر یہ بتا دوں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔  آئی ایس آئی سربراہ 2 بار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے لیکن واقعہ کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جن اینکرز کو بلوچستان کے رقبے کا بھی نہیں پتہ وہ لا پتہ افراد کی بات کرتے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی ایم آئی کو لا پتہ افراد کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ ایک ادارے میں تو ہزاروں افراد ہوتے ہیں، لیکن کوئی کسی بھی ادارے کا کتنا بڑا افسر کیوں نہ ہو، بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے لا پتہ افراد کے حوالے سے اچھا کام کیا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تعاون کیا لیکن پنجاب حکومت نے ہمیں آفس کے لئے کمرہ تک نہیں دیا، ہمیں لاہور میں میٹنگ کیلیے کمرہ کرائے پر لینا پڑتا ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جس ادارے سے متعلق شکایت آتی ہے اس ادارے کے حکام کو طلب کیا جاتا ہے لیکن لاپتا افراد کمیشن سے کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ابھی تک آئی ایس آئی کے سربراہ کو نہیں بلایا لیکن آئی ایس آئی کے بریگیڈیئراور کرنل سطح کے افسران کمیشن کی معاونت کرتے ہیں، لا پتہ افراد سے متعلق آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کی ٹھوس شہادت نہیں۔

کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایک وقت میں لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 136 سے بڑھ کر 3 ہزار 692 ہو گئی تھی لیکنکمیشن اب تک2 زار416 مقدمات کا فیصلہ کرچکا  ہے، اب ایک ہزار 276 مقدمات کا فیصلہ باقی ہے جن میں سے بلوچستانکے 96، خیبر پختونخوا کے 654، آزاد کشمیر کے 11 اور گلگت بلتستان کے 44 افراد شامل ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PTI submitted the adjournment motion against Interior Minister in the National Assembly
Previous Post پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ کیخلاف تحریک التوا جمع کرادی
Next Post کتے کی پریس کانفرنس، نوکری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Announced his retirement press conference of Dog

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.