counter easy hit

قومی ترقی کیلئے غریب عوام‘ محنت کشوں اور مزدوروں کی ایوان میں نمائندگی لازم ہے: عاکف غنی

Akif Ghani

Akif Ghani

فرانس (اشفاق احمد چودھری) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ‘جسٹس ظہیرانور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ورکرز نے کہا کہ قوم کو توقع ہے کہ جسٹس جمالی آئین کی اجارہ داری ‘ قوانین کی پاسداری اور قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کے ساتھ انصاف کی فراہمی میں کسی دباو کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

ورکرز نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کی شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کو متنازعہ اراکین سے پاک کرنا اور غیر جانبدار بنانا ناگزیر ہے اسلئے پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے اراکین کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ اورپر امن و مستحکم جبکہ عوام کو خوشحال و آسودہ بنانے کیلئے غریب عوام ‘ محنت کشوں اور مزدوروں کی ایوان میں نمائندگی یقینی بنانی ہو گی کیونکہ استحصالی عناصر ‘ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے طبقاتی جمہوری نظام میں نہ تو ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی عوام کو انصاف مل سکتا ہے جبکہ مساوات‘ انصاف اور ترقی کے بغیر خوشحالی و استحکام کا تصور عبث ہے۔

Asif Javed

Asif Javed