counter easy hit

جے یو آئی ف کا مشاورتی اجلاس، سینٹ صورتحال پر گفتگو

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

اسلام آباد (یس ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مشاورتی اجلاس میں سینیٹ انتخابات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بات کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس حالیہ سینیٹ انتخابات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماوں نے رائے دی کہ مسلم لیگ ن اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی، وعدوں پر عمل درآمد کےلیے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بات کی جائے گی۔

اجلاس میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق سیاسی رابطوں کے امور پر بھی غور ہوا اس حوالے سے حکمت عملی پر غور کےلیے پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج بھی ہو گا۔