counter easy hit

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون کا خط موصول

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہو گیا ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت حکومت 3 دن میں خط لکھنے کی پابند تھی تاہم حکومت نے مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے خط لکھ دیا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تحریر کردہ خط سیکریٹری قانون نے سپریم کورٹ میں بھیجا جس میں چیف جسٹس ناصر الملک سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے 3 جج دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جو انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرکے 45 دنوں میں اپنی سفارشات دے گا۔