counter easy hit

جو جج مصلحت کا شکار ہو وہ ناکام شخص ہے، جسٹس منصور

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جو جج مصلحت کا شکارہوتا ہے یا سمجھوتہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرتا ہے وہ ناکام شخص ہے اور نظام عدل میں رہنے کے لائق نہیں ہے۔

Judges who are in expedient victim that is a failed person, Justice Mansoorچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سول ججز کی خالی اسامیوں کے لئے تحریری امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم صبح و شام ایک امتحان سے گزرتے ہیں، قانون سے ہٹ کر فیصلہ کرنے کا سوچنا بھی نہیں ہے اور نہ ہی اصولوں کو پس ڈالنا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقابلے کے امتحانات کی طرز پر سول ججز کے امتحانات کا انعقاد آسان کام نہیں تھا لیکن ہماری کمیٹی نے مشکل کام کو ممکن کر دکھایا۔ اس موقع پر نامزد چیف جسٹس محمد یاور علی نےکہا کہ شفاف انداز میں ججز کی تقرری عدلیہ معاشرے اور سائلین کےلئے بہت اہم ہے تقریب میں جوڈیشری سے متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔