counter easy hit

جج کی رخصت، پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس عدالت منتقل نہ ہوسکا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (یس ڈیسک) جج کی رخصت کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو منتقل نہ ہو سکا۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد میں قائم کی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں ہونا تھی۔

سماعت کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش اور پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث مقدمہ منتقل نہیں ہو سکا۔ تاہم پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی سماعت چھ فروری کو مقرر کر دی گئی۔