yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صحافیوں کا داتا دربار

Yes 1 Webmaster January 4, 2016 1 min read
Lahore Press Club, Election
Share this:
Lahore Press Club, Election
Lahore Press Club, Election

تحریر: روہیل اکبر
دوستو 30 دسمبر کو لاہور پریس کلب کے الیکشن تھے پریس کلب کے الیکشن کا جو ماحول دیکھا گیا وہ لمحہ فکریہ ہے ہم سب کے لیے ‘بہت سارے ہمارے قابل احترام سنیئرزیہ کہتے سنے گئے کہ وہ آئندہ سال سوچیں گے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے جانا چاہیے یا نہیں ؟یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟ اس کا ذمہ دارکون ہے ؟انتخابات میں اختلاف رائے ہوتا تھا پہلے بھی مگر گلی محلوں کے تھڑے بازوں والا ماحول نہیں دیکھا گیا تھا کبھی ،مگر اس دن تو لگا کہ کسی دودرازقصبے کے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں شعبدہ بازوں کا زور نظرآرہا تھا جبکہ حقیقی صحافی عزت بچا نے کی کوشش میں مصروف رہے۔

لاہور پریس کلب کی تاریخ میں جو کبھی نہیں ہوا وہ بھی ہوا، سینئر صحافی بغیر ووٹ ڈالے ہی واپس چلے گئے اس موقعہ پر میں ارشد انصاری کی تعریف ذرور کرونگا کہ جنہوں نے حالات خراب ہونے پر فوری طور پر الیکشن سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا تھا مگر شہباز میاں اور شاداب ریاض نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں اس کام سے روکے رکھا۔

ماضی کے واقعات پر لڑنے کی بجائے ہمیں ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنی تحریروں ،تبصروں اور وعظوں میں دوسروں پر نشتر چلانے والے خود پر بھی ہونے والی تنقیدکو برداشت کرنے کی ہمت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صحافت کے نام پر قبضہ مافیا اور غنڈہ گردی کو پروان چڑھانے والوں کو بے نقاب بھی کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر جو ریت ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اسے کوئی نہیں روک سکے گا اور یہ ابتداء تھی جو اس دن ہوا۔

خدا کا شکر ہے کہ اس دن مال روڈ پرفن وثقافت کے مرکز الحمراء میں گالی ہی چلی گولی نہیں۔اس لیے ہمیں ان دنگے فساد کی صحافتی سیاست سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے وقار اور کلب کے تقدس کی خاطر سب کو عزت دیں اسی میں ہماری فلاح وبہبود ہے کیونکہ پریس کلب صحافیوں کی وہ واحد تفریح گاہ اور تربیت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کا داتا دربار بھی ہے جہاں انتہائی مناسب قیمت میں معیاری اور صاف ستھرا کھانا فراہم ہوتا ہے۔

پریس کلب کو صحافیوں کا داتا دربار اس لیے بھی کہا ہے کہ جس طرح فکر معاش کے سلسلہ میں آنے والے بہت سے افراد دربار داتا صاحب کے جاری لنگر سے اپنی بھوک مٹا کر اپنے کام دھندے میں مصروف ہو کر اپنے بچوں کے لیے بھی دال روٹی کا انتظام کرتے ہیں بلکل اسی طرح ہمارے بہت سے ایسے افراد جو شعبہ صحافت سے منسلک ہیں وہ اپنی محنت ،ایمانداری اور شرافت میں کسی سے کم نہیں مگر تنخواہوں کے ہاتھوں ضرور پریشان ہیں انکے لیے پریس کلب کی کینٹین کسی نعمت سے کم نہیں ہے جبکہ نئے آنے والے افراد کے لیے یہ ایک تربیت گاہ ہے جہاں بہت سے سینئر افراد انہیں اپنے تجربات کی روشنی میں بہت کچھ سکھا دیتے ہیں آج پریس کلب کو تالے لگانے کی باتیں بھی سنی جارہی ہیں۔

Lahore Press Club
Lahore Press Club

ایسی باتیں وہی افراد کرسکتے ہیں جن کے لیے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہوتا پریس کلب اگر نہ ہوتا تو بہت سے نامور صحافی شائدآج اس مقام پر نہ ہوتے کیونکہ انکا اٹھنا بیٹھا اور اوڑنا بچھونا لاہور پریس کلب ہی ہوتا تھا جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی عملی زندگی کا آغاز کیا جس طرح لاہور پریس کلب صحافیوں کا داتا دربار ہے بلکل اسی طرح اسلام آباد جیسے مہنگے ترین شہر میں پریس کلب بھی صحافیوں کے لیے کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے ایسے ادارے جہاں صحافیوں کی عملی تربیت گاہیں ہیں وہی پر انہیں مشکلات اور پریشانیوں سے نکلنے کا راستہ بھی ملتا ہے۔

اب لاہور پریس کلب کے الیکشن ایک بار پھر ہونے جارہے ہیں امید ہے اس بار ہم پرانی باتوں کو دفن کرکے ایک اچھے اور پڑھے لکھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے وہ کردیں جو ہم چاہتے ہیں کیونکہ پریس کلب کی در ودیوار کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو پھر وہ ہم سب کے لیے ناقابل معافی اور تلافی ایسا جرم ہو گا جس کا خمیازہ نہ صرف لاہور کے صحافیوں کو بھگتا پڑے گا بلکہ اسکے اثرات ملک کے باقی شہروں تک بھی جائیں گے اور عالمی سطح پر جو بدنامی کا داغ ہم پرلگے گا وہ کبھی دھلنے کا نام نہیں لے گا۔

اس لیے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور صحافی ہی الیکشن میں حصہ لیکر اپنے آپ کو صحافی ہی کہلوائیں نہ کہ ہم سیاسی بن جائیں جو لوگ اس الیکشن کو صحافتی الیکشن کی بجائے سیاسی الیکشن بنانا چاہتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے عام الیکشن میں حصہ لے لیں خدارا صحافت کو سیاست سے پاک رکھیں کیونکہ درباروں ،خانقاہوں اور اداروں میں سبق پڑھایا جاتا ہے شجاعت کا ،عدالت کاجسکے بعد ان سے پھر کا م لیا جاتا ہے دنیا کی امامت کا۔

Rohail Akbar Logo
Rohail Akbar Logo

تحریر: روہیل اکبر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mother
Previous Post ماں ایک انمول ہستی ہے
Next Post حضرت حلیمہ جو امر ہو گئیں
Hazrat Halima

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.