counter easy hit

جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈر ٹیکر سعودی عرب میں جوہر دکھانے کو تیار

ریاض: عالمی شہرت یافتہ ریسلرز جان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔

John cena, Triple H and Undertaker prepare to show an essence in Saudi Arabiaغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقینکے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔ جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے جن کے مابین 7 اعزازات کے لئے 10 مقابلے ہوں گے۔ تاہم رائل رمبل میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹیمنٹ ڈبلیوڈبلیو ای سے آئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرتی رہے گی جن میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔