لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7 مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی۔
2 
عامر خان نے مزید کہا ’عامر خان اکیڈمی‘ اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کے لئے کھلے ہیں۔ وہاں پاکستانی باکسرز کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔ پھر کو ئی آپ کوعالمی چیمپئن بننے سے روک نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی تھی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔








