counter easy hit

عمران خان انتشاری سیاست کے موجدکی حیثیت سے سامنے آئے ہیں،ملک جمشیداقبال اعوان

jmsydaqbal Awan

jmsydaqbal Awan

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)عمران خان انتشاری سیاست کے موجدکی حیثیت سے سامنے آئے ہیں دھرنوں کی نہیں اس وقت وطن کو حب الوطن سیاستدانوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما ملک جمشیداقبال اعوان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر ارض وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیااس وقت بھی دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کے حوالے سے میاں برادران کا ایک ایسا کارنامہ ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،پاکستان کی ترقی دیکھ کر دشمن کا سکون تباہ ہوچکاہے جس کی وجہ سے کبھی امریکہ بھارت اکٹھ سامنے آتاہے تو کبھی دشمن کے کہنے پر ظالمان منفی کاروائیوں کے لیے تیار ملتے ہیں جبکہ عمران خان جیسے نا سمجھ سیاستدانوں نے بھی کرسی کی لالچ میں حکومت کو پریشان کرنے کا ٹھیکہ لیاہواہے اپوزیشن یاد رکھے موجودہ حالات دھرنا سیاست کی اجازت نہیں دیتے بلکہ دشمن کا اکٹھ جوڑ دیکھتے ہوئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پاکستان اور صرف پاکستان کی بقا کے لیے ایک آوارز ہونے کی ضرورت ہے عمران خان دھرنا سیاست چھوڑکر عوام اور ملکی خوشحالی کے لیے کام کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔