counter easy hit

جہلم کے ضمنی انتخابات میں(ن) لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی کے خلاف دائر کردہ عذر خارج کاغذات نامزدگی منظور

Jhelum elections

Jhelum elections

گجرات (صغیراحمد قمر )ہNA63جہلم کے ضمنی انتخابات میں(ن) لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی کے خلاف دائر کردہ عذر خارج کاغذات نامزدگی منظورتفصیلات کے مطابق حلقہNA63جہلم کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی کے خلاف دائر کردہ مخالفین کے تمام عذر خارج کاغذات نامزدگی منظور نوابزادہ مطلوب مہدی کی طرف سے پاکستان کے نامور الیکشن کے قانون کے ماہر چوہدری مسعود اختر آف صابووال اور چوہدری حماد نجیب ایڈوکیٹس پیش ہوئے نوابزادہ مطلوب مہدی کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار (تجزیہ نگار) فواد چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے اس حلقے میں ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن ہورہے ہیں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم/ریٹرننگ آفیسر حلقہNA63کے آفس میں ہوئی یاد رہے کہ ن لیگ کے میدوار برائے حلقہNA63نوابزادہ مطلوب مہدی حال ہی میں ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں اپنی آبائی یونین کونسل سے چیئرمین منتخب ہوکر ضلع کونسل جہلم کے چیئرمین کے امیدوار تھے مگر والد محترم کی وفات کے بعد یوسی چیئرمین سے مستعفی ہوکر ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔