counter easy hit

مقبول ترین جنسی کارکن جین میری کے ناقابل یقین انکشافات

Jean Marie's incredible revelations of the most popular sex worker

ویب سائٹ  کی مقبول ترین جنسی کارکن جین میری کہتی ہیں کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا کئی سالہ تجربہ رکھتی ہیں اور بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ بے وفائی کرنے والے مردوں کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔ اسی تجربے کی بناءپر وہ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کا شریک حیات کسی اور خاتون کی جانب مائل ہو چکا ہے تو کچھ خاص اشاروں سے پتہ چل سکتا ہے۔جین میری کہتی ہیں کہ اگر آپ کا شریک حیات ازدواجی فرائض میں دلچسپی کھو چکا ہے تو یہ اس بات کا واضح ترین اشارہ ہے کہ اس کی دلچسپی کہیں اور ہے۔اسی طرح، اگر آپ کا شریک حیات معمول سے زیادہ اخراجات کر رہا ہے، اور اکثر وہ ان اخراجات کا کوئی حساب نہیں دے پاتا، تو یقینا کچھ گڑ بڑ ہے۔ اگر وہ بار بار اپنے فون کو چیک کرتا رہتا ہے اوراکثر ایسا علیحدگی میں جا کر کرتا ہے تو بھی یقینا کوئی ایسی بات ہے جسے وہ آپ سے چھپانا چاہتا ہے۔ جین کہتی ہیں کہ مرد عموماً اپنے حلیے اور وضع قطع کے متعلق بہت فکر مند نہیں ہوتے لیکن جب وہ کوئی نیا تعلق استوار کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں تو اس بات پر غیر معمولی توجہ دیتے ہیں۔ اگر آپ کو اس کے رویے میں کچھ ایسی اچانک تبدیلی نظر آئے تو یہ بھی خطرے کی علامت ہے۔شادی ایک بہترین رشتہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں۔ دنیا میں اکثر شادیاں چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ناکام ہو جاتی ہیں۔ لیکن مرد حضرات یہ چند طریقے اپنا کر اپنی شادی شدہ زندگی کو جنت بنا سکتے ہیں۔٭ محبت کا اظہار کریںاپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول اور تحائف دیں۔٭ تعریف جب بیوی تیار ہو تو اسکی تعریف کریں اسے بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔٭ گھر کے کاموں میں مددگھر کے کام مثلاً برتن دھلوانا، بستر صاف کرنا یا گھر کی صفائی میں ہاتھ بٹانے سے بیگم کو سہولت ہوتی ہے ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔ ٭ دلچسپی کا سامانوہ جن سر گرمیوں میں حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔٭ کاموں کو سراہناآپ کی بیگم گھرکیلئے جو کچھ کرتی ہیں اس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنا، گھر کو سجانایاکوئی بھی امور خانہ داری ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔٭ ضرورت کا خیالاس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔ ٭ سرپرائز اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔٭ اسے وقت دیںآفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔ اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔٭ شاپنگ میں مدداس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپ کو پسند ہو۔٭ مشورہ لیںاپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website