yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حسد

Yes 1 Webmaster July 23, 2015 1 min read
Jealousy
Share this:
Jealousy
Jealousy

تحریر: فوزیہ منصور
عالیہ اور ماریہ دونوں بہنوں کی شادی کو دس سال ہوگئے ، دونوں کے ہی چار چار بچے تھے۔ ایک ہی گھر میں بیاہی گئی تھیں۔ گو کہ الگ الگ رہتے تھے، عالیہ جتنی شوخ و چنچل اور باتونی تھی ماریہ اتنی ہی خاموش طبع اور سنجیدہ تھی ۔ اور شاید یہی سنجیدگی اس کی زندگی کے لئے عذاب بن گئی۔ اس نے بہت کوشش کی کہ خود میں تبدیلی پیدا کرسکے۔ اپنی بہن کی طرح اپنے خاوند سے ہر موضوع پہ بات چیت کرے۔ بات بات پر قہقہے لگائے۔ وہ اپنی عادت کے خلاف چلنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی۔ مگر ہمیشہ اپنے میاں طاہر کے ہاتھوں ذلیل ہوکر تنہا ہی رونے کے سوا وہ کچھ نہ کرسکی۔

طاہر پہلے سال سے ہی اپنی زبان اورہاتھوں کا صدقہ بات بات پر ماریہ کو گالی گلوچ اور مارپیٹ کرکے ادا کرتا تھا ۔ شاید یہ اس کی فطرت تھی۔ یا تعلیم کی کمی۔ خیال تھا کہ بچوں کے بعد شاید پدرانہ شفقت جوش مارے اور ان کی خاطر ہی وہ اپنی زبان اور ہاتھ کو یوں نہ آوارہ چھوڑے۔ مگر یہ سب خیال دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اور طاہر وقت کے ساتھ ساتھ پہلے سے بڑھ کر بے لگام ہوگیا۔ اب اس کے تششد د کا نشانہ صرف ماریہ ہی نہیں معصوم بچے بھی بنتے تھے ۔ پانی لانے میں دیر ہوگئی ، یا جوتے پکڑانے میں ۔ سالن میں نمک کم یا زیادہ کہہ کریا بچوں نے کوئی چیز ہلا دی ہو۔ غرض کہ اس کے گھر میں ہونے سے گھر والوں پہ عذاب آیا رہتا تھا۔ بچے کوئی ایسا کونہ تلاش کرتے رہتے جہاں ان پر باپ کی نظر نہ پڑے۔ یا پھر جان بوجھ کر سونے کی ایکٹنگ کرتے۔ تاکہ وقت گزر جائے۔ اور یہی حال ماریہ کا تھا ۔ کسی وقت وہ بچوں کو سینے سے لگا کر رو لیتی۔ اور کسی وقت وہ لمبے لمبے سجدوں میں رو رو کر اپنے ان ناکردہ گناہوں کی معافی مانگتی جس کی سز ا طاہر کی صورت میں مل رہی تھی۔

د س سال سے ماریہ ہر روز دن گزرنے کی دعا رکرتی۔ اور رات کو رات نہ ختم ہونے کی۔ پینتیس سال کی عمر میں وہ پچپن کی لگنے لگی تھی۔ اس نے خاوند کا رویہ بدلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اور اس کھوج میں رہی کہ آخر اس بے رحمی کی وجہ کیا ہے، جو بات اس کی سمجھ میں نہیں آئی وہ یہ تھی کہ جب وہ اپنے بھائی بھابھی کے گھر جاتا یا وہ ان کے گھر آتے اس کے بعد طاہر کے رویہ میں زیادہ تلخی نمایاں ہوتی۔ حالانکہ ان کے ساتھ بڑے خوشگوار موڈ میں رہتا تھا۔ دھیرے دھیرے ماریہ کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ اس کی بہن عالیہ اور طاہر کے بھائی کی ہنستی مسکراتی اور پھولوں سے سجی زندگی ماریہ کے جیون میں کانٹے بکھیر رہی ہے۔ طاہر عالیہ کے قہقوں میں ماریہ کی خاموشی کو پھانسی دینا چاہتا ہے ۔ اور بیوی کے منہ سے قہقہوں کی گونج سننا چاہتا ہے۔

Laughter
Laughter

طاہر کے ان احساسات کو محسوس کرنے کے بعد ماریہ نے بچوں کی عدم موجودگی میں دروازے بند کرکے کئی بار باآواز بلند قہقہے لگا کر اپنی فطرت پر سبقت لے جانے کی کوشش کی۔ مگر یہ بے جان اور ویران قہقہے اس کو ابنارمل تو ظاہر کرتے تھے۔ پر عالیہ کی طرح شوخ و چنچل نہیں۔ اسی احساس میں اس کے قہقہے چیخوں اور پھر آنسووں میں ڈھل کر آنکھوں سے بہہ جاتے تھے۔ عالیہ اپنے زخموں کو خود سہلانے کی عادی ہوچکی تھی۔ مگر جب طاہر بچوں کو بے درد ی سے مارتا پیٹتا اور گالی گلوچ کرتا تو اس کی ممتا تڑپتی اور ماتم کرتی ۔ بچوں کو بچانے بڑھتی تو خود بھی دوچار تھپڑ اور لاتیں کھا کر گر پڑتی ۔ پھر بچے اسے بچانے کے لئے اس سے لپٹ جاتے ۔ اپنی آگ ٹھنڈی کرکے اوربیہودہ گالیاں نکال کر طاہر خود تو باہر نکل جاتا اور ماریہ اپنا درد چھپا کر بچوں کو سینے سے لگا کر پیار کرتی اور دلاسا دیتی۔

کہتے ہیں وقت انسان کو بدل دیتا ہے مگر طاہر نے اس بات کو غلط ثابت کردیا۔ وہ ظالم سے ظالم تر ہوگیا۔ کردار کی دوہی منزلیں ہوتی ہیں۔ دل میں اتر جانا یا دل سے اتر جانا۔۔ اور طاہر ماریہ کے نہ صرف دل سے اتر گیا تھا بلکہ نظروںسے بھی گر گیا تھا ۔ ایک شام ماریہ کے دماغ میں امید کا سورج ڈوب گیا۔ وہ باتھ روم گئی وہاں باتھ روم صاف کرنے والا سویپ پڑا تھا۔ اس کے دل میں طاہر کی باتوں کی گندگی بھری ہوئی تھی۔ اس نے ڈھکن کھولا اور بغیر کچھ سوچے نم آنکھوں سے وہ سویپ پی گئی۔ بچوں کے شور مچانے پر طاہر کے دروازہ توڑنے اور ہوسپٹل جانے تک ماریہ کی حالت بیقینی سی ہوگئی۔ معدہ واش کیا گیا۔ ڈاکٹر نے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی۔ شاید بچوں کی دعائیں موت کے فرشتے سے ماں کی روح کو چھین لائیں۔ کچھ دن ماریہ ہوسپٹل رہ کر نا چاہتے ہوئے بھی گھر آگئی۔ چند ہفتے طاہر نے کسی سے مستعار لیا ہوا ناقابل یقین اچھا رویہ دکھایا ۔ مگر ماریہ کے ٹھیک ہوتے ہی پھراپنی پرانی ڈگر پہ چل پڑا۔

Praying
Praying

ایک دن ماریہ بچوں کو نماز پڑھا رہی تھی ۔ سجدے میں ماریہ کے کانوں سے آواز ٹکرائی” اے اللہ ہمارے ابو کو اپنے پاس بلا لے۔” پہلے تو وہ چونکی پھر اس کا دل چاہا کہ آمین کہہ دے۔ مگر ہمیشہ کی طرح بچوں کے باپ کا سوچ کر صرف دو آنسو بہا کر اٹھ گئی۔ بڑے بوڑھے کہتے ہیں۔ کہ” خدا بچوں کی دعائیں جلدی سنتا ہے۔ ”بس چند دن طاہر بیمار ہوا اور تیز بخار نے زمیں کی گود میں ظلم کا ایک باب دفن کردیا۔ جب جنازہ اٹھایا گیا تب بھی ماریہ سفید دوبٹہ سے آنسو پونجھ رہی تھی۔ اس نے مڑ کر بچوں کی طرف دیکھا بچے وہاں نہیں تھے وہ پریشان ہوگئی ۔” کہاں چلے گئے ”۔ جلدی سے ان کے کمرے میں گئی۔ توٹھٹک کر رہ گئی۔ بچے شکرانے کے نفل پڑھ رہے تھے۔

تحریر: فوزیہ منصور

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عمران خان شدید برہم
Next Post عمران خان کسی کےکہنے پرپورے نظام کواڑانا چاہتے تھے، جاوید ہاشمی
Javed Hashmi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.