counter easy hit

امریکن ایکشن ڈرامہ فلم جین گاٹ اے گن کے ٹریلر کا اجراء

Jane Got A Gun American action

Jane Got A Gun American action

لاس اینجلس ……ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ایکشن ڈرامہ فلم جین گاٹ اے گَکانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ گیون او کانر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاوند کو خطرناک گینگ سے بچانے کیلئے ایک شخص کی مدد حاصل کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نتالے پورٹ مین،جوئل ایگرٹن،ایوان میک گریگر،ریڈریگو سینٹورو اور جیمز برنیٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹیری ڈوگاس اور نتالے پورٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وین اسٹین کمپنی کے بینر تلے29جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔