counter easy hit

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کنونشن محمود کشمیری صدر اور آصف مسعود جنرل سیکرٹری منتخب

JKNAP Convention

JKNAP Convention

باٹلے ڈیوذبری (تیمور لون سے) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا کنونشن جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے زیر انتظام باٹلے میں منعقد ہوا ۔ کنونشن میں برطانیہ کے مختلف شہروں اور یورپ کے دیگر ممالک سے بھی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما فرزند شہید کشمیر جناب شوکت مقبول بٹ تھے ۔ شوکت مقبول بٹ ، صادق سبحانی ایڈووکیٹ ، آصف مسعود چوہدری ، ایم پی عمران حسین ، ایم پی پولا شیریف ، محمد صادق پٹیل ، لفٹنینٹ اقبال بھانا،شمس رحمان ،کونسلر علی عدالت ، سابق مئیر بریڈفورڈ غضنفر خالق ، سابق مئیر لیڈز کونسلر اقبال ، شفیق انقلابی ، شبیر ایڈووکیٹ ، سردار الطاف حسین ، خواجہ زاہد لون ، ڈاکٹر آفتاب حسین ،سجاد راجا ، بیرسٹر عباس بیگ کامریڈ اصغر ملک ، تحسین گیلانی ، رضوان صدیق،یاور بٹ ، اسد لطیف ڈار ، محمد تاج ، امجد یوسف و دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب کے پہلے حصہ میں نظامت کے فرائض آزاد راجا اور حلف برداری کی تقریب کے بعد تقریب کے دوسرے حصہ میں یہ فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے ادا کئے۔

مقررین نے گلگت بلتستان کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لئے جن اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ہم بحیثیت کشمیری اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ریاست کی وحدت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ریاست کی وحدت کی بحالی کے لئے ہم نے جان کی قربانیاں دیں ان کی قربانی ہر رائگان نہیں جانے دی جائیگی اور ریاست کی وحدت پر شب خون مارنے کی اجازت ہر گز ہر گز نہیں دی جائیگی ہم حکومت پاکستان کے اس غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیںکہ گلگت بلتستان کو منقسم کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کے تحت پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ساتھ جوڑ کر ان کے تمام بنیادی اور جغرافیائی حقوق بحال کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں بابا جان اور دیگرقوم پرست و آزادی پسند سیاسی رہنماؤں پر بنائے جانے والے مقدمات کو خارج کر کے انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ تقریب کے پہلا حصہ میں نیپ برطانیہ برانچ کے جنرل سیکرٹری آزاد راجہ نے اپنی کابینہ کی کارکردگی پر مشتمل اپنی آئینی مدت کے دوران کی سیاسی رپورٹ پیش کی ۔پہلے حصہ کے آخر میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے اپنی کابینہ کو پارٹی کے آئین کے مطابق ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

تقریب کے دوسرے حصہ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سابق صدر جناب صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے نو منتخب کابینہ کے عہدیداران نائب صدر (اول ) سردار الطاف حسین ، نائب صدر (دوم) ساجد شاہین ، جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ماجد میر ، آرگنائزر ریاض ساغر ، جوائنٹ سیکرٹری راحیل شبیر ، سیکرٹری مالیات محمد اسحاق بھٹی اور سیکرٹری نشرواشاعت تیمور اعظم لون سے حلف لیا اس دوران برطانیہ برانچ کے صدر محمود کشمیری پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے وڈیو لنک کے زریعے حلف برداری کی تقریب کا حصہ بنے کابینہ کا چناؤ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے 10یونٹس میں سے 6یونٹس کے عہدیداران نے کیا اور اس کے بعد نظامت کے فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری کو سونپ دئے گئے۔

مقررین میں شامل برطانوی پالیمنٹ کے ممبران کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آئینی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے اور اس کے لئے ہم تمام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہم مسئلہ کشمیر پر بھی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مؤقف کی مکمل تاعید کرتے ہیں اور ہر فورم پر مکمل حمایت کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔ ہمارے نام نہاد آزاد کشمیر کی حکومت سے بے شمار اختلافات کے باوجود پاکستان کے مسلط کردا وزارت امور کشمیر جس کو ہم غیر آئنی مانتے ہیں کے وزیر برجیس طاہر کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو پہاڑی بکرا کہنے کی بھی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ مقررین نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی نو منتخب کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی اور آگے چل کر قومی مقاصد میں کامیابی کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے کی امید کا اظہار کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی ومرکزی رہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے جناب شوکت مقبول بٹ کو سٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے بلایا گیا توجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنان نے روائتی انداز میں نعرے لگا کر ان کا میں خوب گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا تو ہال کچھ دیر تک نعروں کی آوازوں ے گونجتا رہا ۔ شوکت مقبول بٹ نے ہال میں موجود تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نو منتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت بلتستان لداخ ایک نا قابل تقسیم سیاسی وحدت ہے اس کو تقسیم کرنے کی سازشوں می خلاف عالمی سطح پر بھر پور انداز میں مہم چلائی جائے گی۔

عالمی اداروں کے سامنے بھرپور احتجاج کر کہ دنیا کو پاکستان کے ان گھناؤنے عزائم سے واقفیت کروائی جا ئے گی کیوں کہ یہ کوئی پاکستان یا بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ آر پار بسنے والے دو کروڑکشمیریوں کی بنیادی انسانی حقوق قومی آزادی و وقار کا مسئلہ ہے ۔ ہم اپنی کشمیری قوم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی،قومی آزادی وخودمختاری و خوشحالی کے حصول تک اور معاشرتی نا ہمواریوں ، ظلم ، جبر اور طبقاتی استحصال کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے آئیے اور اپنے حقوق کے حصول کی جنگ میں میں ہمارا ساتھ دیں تقریب کے اختتام پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی جانب سے کچھ قرااردادیں پیش کی گئیں جن کو حاضرین جلسہ نے ہاتھ اٹھا اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے منظور کیا۔

١۔ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو صوبہ بنانیکی درپے ہے یہ اجلاس حکومت پاکستان کے اس غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو منقسم کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کے تحت پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ساتھ جوڑ کر ان کے تمام بنیادی انسانی اور جغرافیائی حقوق بحال کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں بابا جان اور دیگر رفقاء پر سیاسی مقدمات خارج کر کے انہیں فوری رہا کیا جائے۔
٢۔ ہندوستان اور پاکستان اپنی افواج کو فی الفور 13اگست 1947والی پوزیشن پر لے جاتے ہوئے کشمیر کے ہر حصے سے فوجی چھاؤنیاں ختم کریں۔
٣۔ نام نہاد وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی طرف سع نام نہاد وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ”پہاڑی بکرا ” کہنے کی پر ذور مذمت کرتے ہوئے وزارت امور کشمیر کے خاتمے اور (LENT)لینٹ آفیسران کی فی الفور واپسی کر کے آزاد کشمیر حکومت کو با اختیار بنایا جائے۔
٤۔ بھارت اور پاکستان اسلحہ کی دوڑ چھوڑ کر وہی ذرائع اپنے اپنے ممالک میں ظلم ، جبر، استحصال کو ختم کر کے عوام کا معیار
زندگی بلند کریں۔
٥ ۔ سعید اسعد سمیت تمام کشمیری تاریخ مرتب کرنے والے دانشوروں پر لگی پابندی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عزت رفتہ اور اس سے جڑے تمام لکھاریوں پر لگی پابندی ختم کی جائے۔