counter easy hit

پیرس: جیمز بانڈ فلموں کے 50 برس مکمل، ملبوسات اور گاڑیوں کی نمائش

James Bond film

James Bond film

جیمز بانڈ فلموں کے پچاس برس کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جیمز بانڈ کے ملبوسات، گاڑیوں اور دوسری اشیا کی نمائش ہو رہی ہے۔
پیرس: (یس اُردو) ایان فلیمنگ کے ناول پر مبنی کردار جیمز بانڈ کی پہلی فلم ڈاکٹر نو 1962 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلمی تاریخ کی سب سے لمبی سیریز کی آخری فلم سپیکٹر گزشتہ برس نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ نمائش میں جیمز بانڈ کی اشیاء کے علاوہ فلموں کی تیاری کے لئے ڈرائنگ بورڈ پر بنے خاکے، عمارتوں اور مشہور مقامات کے ماڈل اور فلم یو اونلی لیو ٹوائس کا آتش فشاں بھی مداحوں کی توجہ کے لئے رکھا گیا ہے۔ مداح فلموں کے مناظر بھی دیکھ سکیں گے۔ نمائش چار ستمبر تک جاری رہے گی۔