counter easy hit

ایرانی صدر روحانی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

Iranian president

Iranian president

ایرانی صدر حسن روحانی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچے ہیں۔
استنبول: (یس اُردو) ایران کے صدر حسن روحانی ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ ایرانی صدر آج سے استنبول شروع ہونے والے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ او آئی سی کے تیرہویں اجلاس میں فلسطین اور شام کے بحران کا ایجنڈا میں سر فہرست ہے۔